Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsامریکی قونصلیٹ جنرل ارکان کا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ...

امریکی قونصلیٹ جنرل ارکان کا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا



امریکی قونصلیٹ جنرل کے ممبرز نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور کرکٹ بھی کھیلی۔

لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرنے والے ممبرز میں ڈپٹی چیف آف مشن نیٹالی بیکر، قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور پبلک افیرز آفیسر سندیپ پال شامل تھے۔

امریکی قونصلیٹ جنرل ارکان کا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا

امریکی قونصلیٹ جنرل کے وفد کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے سربراہ ندیم خان نے استقبال کیا، اُن کے ہمراہ ویمن کرکٹ ونگ کی سربراہ تانیہ ملک بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر امریکی قونصلیٹ جنرل کی ممبرز نے اکیڈمی میں موجود انڈر 19 خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

امریکی قونصلیٹ جنرل ارکان کا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا

ممبرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واقع میوزیم کا دورہ کیا اور انہیں تاریخی تصاویر اور ٹرافیز کی تاریخ کے بارے میں بریف کیا گیا۔

اس موقع پر مہمانوں کو سووینئرز بھی پیش کیے گئے، ممبرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات کو سراہا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں