Monday, December 23, 2024
ہومSportsامیتابھ یا شاہ رخ خانارشدندیم اورنیرج چوپڑا کے کردارکےلیے کون فیورٹ؟  

امیتابھ یا شاہ رخ خانارشدندیم اورنیرج چوپڑا کے کردارکےلیے کون فیورٹ؟  



(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر بالی وڈمیں پائیوپک بنانے کی باتیں ہورہی ہیں جس کے لیے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کوفیورٹ قراردیاجارہاہے۔ 

ایک  بھارتی میڈیاادارے نے دونوں ایتھلیٹس سے پوچھاہے  کہ اگر ان پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو ایک دوسرے کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں،اس حوالے سے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ لیجنڈری امیتابھ بچن کا جوانی والا روپ ارشد ندیم کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ ارشدندیم امیتابھ کی طرح بلند قامت اور رعب والی شخصیت رکھتا ہے،اس موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کاکہناتھا کہ نیرج چوپڑا کے کردار کے لئے شاہ رخ خان بہتر ہے کیونکہ ان کی بھی نیرج کی طرح کرشماتی شخصیت اور انرجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ودھائیاں، مبارکاں، آپ اس کے مستحق تھے،سونم باجوہ کی ارشدندیم کومبارک باد

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخ ساز تھرو پھینک کرپاکستان کےلیے طلائی تمغہ جیتا ہے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں