Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsانٹرنیشنل باکسنگ: جیک پال نے مائیک ٹائیسن کو ہرا دیا

انٹرنیشنل باکسنگ: جیک پال نے مائیک ٹائیسن کو ہرا دیا


انٹرنیشنل باکسنگ کے اہم میچ میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائیسن کو شکست دے دی۔

ٹیکساس میں 8 راؤنڈز کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا اور اس فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میچ کو 2024ء کو سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 27 سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یوٹیوبر بھی ہیں جبکہ اس میچ میں 58 سالہ مائیک ٹائیسن تھوڑے سست دکھائی دیے۔

اس مقابلے میں عمر کا فرق واضح طور پر دکھائی دیا۔

مائیک ٹائیسن نے پہلے 2 راؤنڈز میں بہت کوشش کی لیکن آخر میں جیک پال نے انہیں ہرا دیا۔

اس سے قبل یہ فائٹ رواں برس جولائی میں شیڈول تھی جو مائیک ٹائیسن کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مائیک ٹائیسن 2005ء میں کیون مکبرائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں