Thursday, January 2, 2025
ہومSportsانٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے

انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر باکسر محمد وسیم کوئٹہ پہنچ گئے


محمد وسیم— فائل فوٹو

انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر محمد وسیم آبائی شہر کوئٹہ پہنچ گئے۔

محمد وسیم مالٹا میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچے، اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری کھیل مینا مجید بلوچ اور دیگرحکام نے ان کا استقبال کیا۔

باکسر محمد وسیم نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پُر تپاک استقبال پر حکومتِ بلوچستان کا شکر گزار ہوں۔

محمد وسیم نے کہا کہ مستقبل میں ورلڈ باکسنگ ٹائٹل پاکستان لے کر آؤں گا۔

اس موقع پر  مینا مجید بلوچ نے کہا کہ شاہ زیب رند کے بعد محمد وسیم نے بھی ملک کا نام روشن کیا، بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری کھیل مینا مجید بلوچ نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کی کھیلوں کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں