دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے برطانوی کھلاڑی رضوان جاوید پرساڑھے 17 سال کی پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی پانچ مختلف خلاف ورزیوں کے مجرم پائے جانے کے بعد رضوان جاوید کو سنائی جانے والی سزا اب تک کی آئی سی سی کی جانب سے دی جانے والی دوسری بڑی سزا ہے ۔جاوید ان آٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں شامل تھے جن پر ستمبر 2023 میں آئی سی سی نے 2021 کی ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔انہیں آئی سی سی کی جانب سے ساڑھے 17 سال پابندی کی سزا سنائی گئی ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے 2018 میں زمبابوے کے راجن نیئر کو 20 سال پابندی کی سزا سنائی تھی جو کہ تاریخ کی سب سے بڑی سزا تھی ۔