Thursday, December 26, 2024
ہومSportsانٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگئی

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگئی



(24 نیوز)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی کی مدد کے لیے پروجیکٹ پاکستان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایشیا اور ورلڈ ہاکی کو بہت ضرورت ہے، چند سال پہلے پراجیکٹ انڈیا کا آغاز کیا تھا، بھارت نے بھی اس طرز کے پراجیکٹ کو اپنا کر ہاکی میں اپنے گراف کو بلند کیا ہے، اب چند ماہ میں  ہم  پراجیکٹ پاکستان بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایسا ہی ایک پراجیکٹ افریقہ کے لیے  ہوگا، ہمارا فوکس ہے کہ پاکستان اپنے کھوئے ہوئے مقام پر واپس آجائے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو بہت اچھا ٹیلنٹ چاہئے، اس کے ساتھ ہائی پرفارمنس پروفیشنل ازم درکار ہوگا۔ اس وقت پاکستان مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

طیب اکرام نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط فنانشل ماڈل کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ حکومت کی سو فیص کمٹ منٹ چاہئے۔ ابھی پیرس اولمپکس میں بارہ ممالک کھیلے ہیں، مزید آٹھ سے دس ممالک ایسے ہیں جو اولمپک کھیل سکتے تھے لیکن ان کے پاس فنانشل ماڈل کے ساتھ حکومت کی کمٹ منٹ کا فقدان تھا۔

ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے، سب کو یکساں مواقع دینے کے تحت ایف آئی ایچ نے  ٹیکنیکل سائیڈ پرپہلے بھی پاکستان کو سپورٹ کیاہے اورآئندہ بھی کریں گے۔ یہ میرا ذاتی مقصد نہیں بلکہ آج   پاکستان کی ایشیا کو اور دنیائے ہاکی کو ضرورت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں