(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر۔کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کا میلہ سج گیا۔لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انٹر۔کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔اسلام آباد اور کراچی لیگ کے میچ 23 مارچ سے شروع ہوں گے، پی سی بی نے تماشائیوں کو میچز دیکھنے کےلیے مفت داخلے کی اجازت دی ہے۔