Sunday, December 22, 2024
ہومSportsانڈر-19 ویمنس ایشیا کپ: ہندوستانی ٹیم نے کی تاریخ رقم، بنگلہ دیش...

انڈر-19 ویمنس ایشیا کپ: ہندوستانی ٹیم نے کی تاریخ رقم، بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلا خطاب کیا اپنے نام


مقابلے میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹ کے نقصان پر 117 رن بنائے۔ ٹیم کی طرف سے سلامی بلے باز گونگاڈی تریشا نے 47 گیندوں پر سب سے زیادہ 52 رن بنائے۔ اس کے علاوہ متھیلا ونود (17 رن)، کپتان نکی پرساد (12 رن) اور آیوشی شکلا (10 رن) ہی دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فرزانہ یاسمین نے سب سے زیادہ 4 وکٹ جھٹکے۔ وہیں نشیتا اختر نشی کو 2 اور حبیبہ اسلام کو ایک کامیابی ہاتھ لگی۔

ہندوستانی ٹیم کے ذریعہ دیئے گئے 118 رنوں کے نشانہ کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم 18 اوور 3 گیند میں صرف 76 رن بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز زویریا فردوس نے ٹیم کے لیے 30 گیندوں پر سب سے زیادہ 22 رن بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد سلامی بلے باز فہمیدہ چویا نے 18 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے بائیں ہاتھ کی اسپن گیندباز آیوشی شکلا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ اس کے علاوہ سونم یادو اور پرونیکا سسودیا کو بھی 2-2 کامیابی حاصل ہوئی جبکہ وی جے جوشیشا نے ایک وکٹ لیا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں