Monday, December 23, 2024
ہومSportsانڈر19ایشیا کپ فائنل؛بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا فیصلہ آ...

انڈر19ایشیا کپ فائنل؛بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا فیصلہ آ گیا



(24نیوز) بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بہترین پرفارمنس کے بعد  بھارت کو شکست دے دی۔

دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کی جانب سے متاثر باؤلنگ کی کوشش نے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 198 تک ہی محدود رکھا لیکن بیٹنگ میں بھارتی بلے بازبنگلہ ٹائگرز کے سامنے کمزور دکھائی دئے اور یو بھارت کی پوری ٹیم 129 پر ڈھیر ہوگئی،بنگلہ دیش کے 198 آل آؤٹ کے تعاقب میں ہندوستان 35.2 اوور میں 139 رن پر آل آؤٹ ہو گیا،دفاعی چیمپئن نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 59 رنز سے شکست دی اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

 ہندوستان نے ریکارڈ 8مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا ہے لیکن نویں ٹائٹل کے لیے جب دبئی میں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش سے ہوا تو بنگلہ دیش کے ہاتھوں انہیں شکست ہوئی،بنگلہ دیش نے  2023  میں بھی ہندوستان کو شکست دی تھی ، یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ نے 16 سال بعد نیوزی لینڈمیں ٹیسٹ سیریز جیت لی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں