Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsانڈر19ورلڈکپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر19ورلڈکپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی


آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سپر سکس مرحلہ شروع ہو گیا ہے اورمسلسل تین میچ جیتنے والی ٹیم پاکستان نے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

سپرسکس راؤنڈ میںآئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئےپاکستان کو182رنزکاہدف دیدیا تھا ،عامرحسن،علی رضا اوراحمدحسن نے2،2وکٹیں لیں جبکہ فاسٹ بولرعبیدشاہ3وکٹیں حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم نے آئرلینڈ نے181رنز کا ہدف 44ویں اوورز میں حاصل کرلیا،احمد حسن نے57رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی،کپتان سعد بیگ اور ہارون ارشد نے25-25 رنز اسکورکئے۔

دیگر میچوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچز بھی جاری ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں