Saturday, January 4, 2025
ہومSportsانگلش کپتان بین سٹوکس کے حوالے سے اہم خبر

انگلش کپتان بین سٹوکس کے حوالے سے اہم خبر



(24نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین سٹوکس کی شرکت مشکوک ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے لیے بین سٹوکس کی دستیابی کے لیے مزید انتظارکرنا ہوگا، ان کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا ہفتے کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔ 
واضح رہے کہ بین سٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےجس کی وجہ سے وہ سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔انگلش ٹیم کے بیٹر زیک کرالی کا کہنا ہے کہ ابھی بین سٹوکس کے کھیلنے کےحوالے سے ہم نہیں جانتے ، وہ بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں اور انجری سے ریکور کر رہے ہیں، میرے خیال میں ان کے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کو گرفتاری کے بعد کہاں منتقل کر دیاگیا؟جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں