Saturday, December 28, 2024
ہومSportsانگلش کپتان کے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے کچھ میچز سے...

انگلش کپتان کے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے کچھ میچز سے دستبردار ہونے کا امکان



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کچھ میچز سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق جوش بٹلر نے انگلینڈ واپسی اور 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور  پر پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ لینے کیلئے آئی پی ایل کا وقت مختصر کر دیا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جوش بٹلر کی اہلیہ لوئس کے ہاں اگلے چند دنوں میں بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث امکان ہے کہ وہ شاید پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کچھ میچز نہ کھیل سکیں۔

 انگلش کپتان نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، پاکستانی بولرز کی قابلیت سے آگاہ ہیں، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ خطرناک ہے۔جوش بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے، ان کی کوالٹی بولنگ کے سامنے ہمارا زبردست امتحان ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، پہلا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث ورلڈکپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں