لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا، شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق شان مسعود کو انگلینڈ سیریز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا، محمد رضوان اور سعود شکیل میں سے کپتان بنایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک کپتانی سونپی گئی تھی اور انہیں موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔