Monday, December 23, 2024
ہومSportsانگلینڈ  نے16 سال بعد نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز  جیت لی

انگلینڈ  نے16 سال بعد نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز  جیت لی



(24 نیوز)انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر  16 برس بعد نیوزی لینڈ   میں ٹیسٹ سیریز جیت لی، شکست کے بعد  کیویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل   کی ریس سے باہر ہو گئے۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 323 رنز سے شکست دیکر 16 برس بعد نیوزی لینڈ میں سیریز جیت لی ، شکست کے بعد کیویز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزجو روٹ نے اپنی 36ویں ٹیسٹ سنچری  سکور کی جس کے بعد انگلینڈ کو دوسرا ٹیسٹ سمیٹنے کے لیے دو سیشن سے کچھ زیادہ کا وقت درکار تھا۔

 583 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  نیوزی لینڈ ابتدائی طور پر ڈھیر ہو گیا، ٹام بلنڈل کی سنچری کی بدولت پوری ٹیم259 پرآؤٹ ہو گئی ، انگلینڈ نے کرائسٹ چرچ میں آٹھ وکٹوں سے جیت کے بعد ویلنگٹن میں 323 رنز کی زبردست فتح کے ساتھ تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے ساتھ سیریز2-0 سے اپنے نام کر لی۔

  ہیری بروک کو سنچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں