Sunday, December 29, 2024
ہومSportsانگلینڈ ویمن نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان ویمن کو...

انگلینڈ ویمن نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان ویمن کو ہرادیا



انگلینڈ ویمن نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کو 178 رنز سے شکست دے دی۔ ہوم ٹیم نے 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔  

انگلینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز کو جیت کےلیے 303 رنز کا ہدف دیا۔ 

انگلش کھلاڑی نیٹ سائیور برنٹ نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ڈینی وائٹ نے 44 رنز بنائے جبکہ مایا بوچیئر نے 34 رنز کی اننگز کھیلی اور الیس کوپسے 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 وکٹیں لیں جبکہ ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز ٹیم 30ویں اوور میں 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قومی بیٹرز میں منیبہ علی 47 اور عالیہ ریاض 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ 

انگلینڈ کی صوفی ایکلیسٹون نے 3 وکٹیں لیں، نیٹ سائیور برنٹ اور لارین بیل نے دو دو جبکہ کیٹ کراس اور چالی ڈیئن نے ایک ایک وکٹ لی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں