Sunday, December 29, 2024
ہومSportsانگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ، پری کیمپ کیلئے زاہد محمود کو اسکواڈ میں...

انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ، پری کیمپ کیلئے زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا


زاہد محمود (دائیں) – فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں پہلے ٹیسٹ سے قبل ہونے والے پری ٹیسٹ کیمپ کےلیے لیگ اسپنر زاہد محمود کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کرلیا۔ تاہم 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو 15 رکنی کردیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق کامران غلام اور محمد علی کو بھی پہلے ٹیسٹ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل رکھا جائے گا، لیکن انہیں ڈومیسٹک میچز میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ میچ فٹنس برقرار رکھ سکیں۔

پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی پاکستان ٹیسٹ سیٹ کا حصہ ہیں، لیکن ہوم ٹیسٹ کےلیے صرف 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکٹ اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر مناسب سمجھا گیا ہے۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کامران غلام اور محمد علی کےلیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا زیادہ سودمند ثابت ہوگا بجائے اس کے کہ وہ صرف ڈگ آؤٹ میں بیٹھیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کامران غلام کی ٹیسٹ ٹیم میں عدم شمولیت پر شدید تنقید کا بھی سامنا رہا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں