پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے مورال بلند ہوگا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کے کام آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن نے چند اچھی چیزیں بتائی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں فرق نظر آئے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 22 مئی سے شروع ہوگی۔
علم میں رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔