(وسیم احمد) انگلینڈ کے 50 معروف کرکٹرز کا اگلے سال ’دی ہنڈرڈ‘ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بائیکاٹ بیرون ملک فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے پر پابندی کے خلاف احتجاج ہوگا،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے این او سی سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا،ECB ان ٹورنامنٹس کے لیے NoC جاری نہیں کرے گا جو انگلش سمر کے دوران ہوں گے،ای سی بی پالیسی میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل تھی،ای سی بی پالیسی میں انڈین پریمیئر لیگ کو استثنی حاصل تھی،پالیسی اگلے سال یہ پابندی میجر لیگ کرکٹ، کینیڈا کے گلوبل T20 لیگ، لنکا پریمیئر لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ پر بھی لاگو ہوگی۔
ای سی بی کا یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی کا باعث بنا ہے،انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اس ہفتے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (PCA) کے ساتھ ایک سلسلہ وار ملاقاتیں کیں،پیر کو کھلاڑیوں کے ساتھ 2ملاقاتیں ہوئیں جس میں50 کھلاڑی شریک ہوئے،ملاقاتوں کے بعد PCA نے ایک KC سے قانونی مشورہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،کھلاڑیوں نے اگلے سال کے ہنڈرڈ کے سلسلے میں اجتماعی موقف اپنانے پر ابتدائی بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنزٹرافی؛ براڈکاسٹرز اور آئی سی سی حکام اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی