Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsاولمپیئن ارشد ندیم کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات اولمپک ریکارڈ...

اولمپیئن ارشد ندیم کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات اولمپک ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد


(احمد منصور) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے اولمپیئن ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی، اولمپک ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

پاک کے آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ریکارڈ یافتہ اولمپیئن ارشد ندیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اوور میں 6 چھکے لیکن 39 رنز کیسے بنے؟ ٹی 20انٹرنیشنل میں انوکھا ریکارڈ قائم

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کی محنت اور لگن کو بھی سراہا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ارشد ندیم کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں