Saturday, December 28, 2024
ہومSportsاولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے ساؤتھ افریقا روانہ

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے ساؤتھ افریقا روانہ


اولمپیئن جیو لین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے، میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا روانہ ہو گئے۔

 ایئرپورٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں ساؤتھ افریقا میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ  میرے گھٹنے کی انجری تھی اور میں نے سرجری کرائی، میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں