Thursday, January 2, 2025
ہومSportsاوپنر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا

اوپنر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا



(24نیوز)پاکستان کے کرکٹر فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں۔

فخر زمان کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کا بتایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر زمان نے کہا ہے کہ بڑے بھائی کے ناتے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔ 

واضح رہے کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔

فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی۔

سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں