Sunday, December 29, 2024
ہومSportsاٹلی میں لاپتہ پاکستانی باکسر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

اٹلی میں لاپتہ پاکستانی باکسر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا


فوٹو: فائل

اٹلی میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی باکسر زوہیب رشید کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پولیس اور پاکستان میں باکسر زوہیب رشید کے ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

فیڈریشن کے مطابق زوہیب رشید اپنا پاسپورٹ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔ اٹلی میں مسلسل اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی باکسر زویب رشید پر الزام ہے کہ وہ اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پیسے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

گزشتہ برس ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے باکسر زوہیب رشید اٹلی میں لاپتہ ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری نے زوہیب رشید پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ساتھی خاتون باکسر لورا اکرم کے بیگ سے ڈھائی سو پاؤنڈ لیکر فرار ہوئے۔

خیال رہے کہ زوہیب رشید اولمپکس کوالفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے پانچ رکنی باکسنگ ٹیم کے ہمراہ اٹلی گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں