لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ میری ٹیم سے وہی خواہش ہے جو فینز کی ہے،اگر فائٹ کرکے ہاریں گے تو ذمے داری لوں گا، اگر فلیٹ ہار گئے تو پھر دیکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ ٹیم میں اس وقت کئی نئے کھلاڑی آئے اور کئی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں،خواہش نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی تھی ، امید ہے آگے پرفارمنس بہتر ہو گی،ان کا کہناتھا کہ تجربات نہیں ہیں، یہ ہم نے فیصلے کئے ہیں،سلیکشن کمیٹی میں سب کے پاس اختیار ہے،تبدیلیوں سے کیا فرق پڑتا ہے اس کا وقت بتائے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ ویمن کرکٹر شوال ذوالفقار کی انجری کا کیس بھی میڈیکل پینل کو دیا گیا ہے،فاسٹ بولر احسان اللہ کیساتھ شوال کی بھی رپورٹ آ جائےگی،ان کاکہناتھا کہ مسئلے ہر جگہ ہوتے ہیں، اب ٹیم اکٹھا ورمستحکم ہو چکی ہے۔