Sunday, December 29, 2024
ہومSportsایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی شاہد...

ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا



کراچی (ویب ڈیسک) ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی پر سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی برہم ہوگئے۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کی جس میں ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کو کم عمر بچی کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’معصوم بچی اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی جانب دوڑی تھی، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بے رحم شخص بےدردی سے اسے اٹھا کر پھینکے گا‘۔

سابق کرکٹر نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ’جو شخص بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں کرسکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے‘۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے اور بچی کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ کس شہر کے ایئرپورٹ پر پیش آیا لیکن سوشل میڈیا پر گردش کے بعد شاہد آفریدی نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ری پوسٹ کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں