Saturday, January 4, 2025
ہومSportsایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب

ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب


فائل فوٹو

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ 

پی ایس بی نے ایک خط کے ذریعے ٹیم کی تیاری اور سلیکشن کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ کے نتائج ٹیم کی تشکیل اور اس کی سلیکشن پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔

پی ایس بی نے اے ایف پی سے اس مایوس کن کارکردگی کی وجوہات پیش کرنے اور کھلاڑیوں کے انتخاب کی بنیاد کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منتخب کردہ کھلاڑیوں کی تیاری کس طرح کی گئی تھی اور کس معیار پر ان کا انتخاب ہوا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو سات دن کے اندر جواب جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔ 

اس سے قبل پی ایس بی نے بغیر این او سی کے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت پر بھی فیڈریشن سے وضاحت طلب کی تھی۔ 

دوسرے خط میں بھی این او سی کے بغیر شرکت کا ذکر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے تھے اور اکثر ایونٹس میں پلیئرز پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ ہوئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں