Saturday, December 28, 2024
ہومSportsایران میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈ میڈل...

ایران میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا


فوٹو، اسکرین گریب

ایران کے دارالخلافہ تہران میں کھیلی گئی 33 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایونٹ میں پاکستان کے شاہ زیب نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید نے 87 پلس کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد ابراہیم حسینی کو 9-1 اور 14-3 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔

دوسری جانب 54 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان کو ایرانی کھلاڑی نے شکست دی۔

فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایران نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید فجر اوپن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم تہران میں ہی 16 تا 19 فروری تک ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ اور 21 تا 22 فروری ایشین کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں