باتک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ انڈونیشیا میں پاکستان کے شاہ نواز خان نے برانز میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق 90کلوگرام کیٹیگری میں بھارت اور منگولیا کے تن ساز شامل تھے،چیمپئن شپ میں 200ایتھلیٹس نے حصہ لیا، پاکستان کی جانب سے واحد تن ساز شاہنواز خان تھے،شاہ نواز ساؤتھ ایشیئن چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔