Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsایشین اسنوکر: پاکستان کے اویس منیر نے 6 ریڈ، حسنین اختر نے...

ایشین اسنوکر: پاکستان کے اویس منیر نے 6 ریڈ، حسنین اختر نے انڈر21 ٹائٹل جیت لیا



پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ جبکہ حسنین اختر نے ہم وطن احسن رمضان کو شکست دے کر انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ 

ریاض میں جاری ایونٹ کے فائنل میں اویس نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو ہرایا، ہانگ کانگ کے نینسن وان کیخلاف اویس منیر نے 3-6 سے کامیابی سمیٹی۔ 

فائنل مقابلہ 2-2 سے برابر ہونے کے بعد اویس نے مسلسل تین فریمز باآسانی جیتے۔ آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئیسٹ نے کم بیک کیا جہاں اویس پوٹنگ نہ کرسکے۔

نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اویس منیر نے 0-65، 35-26، 27-36، 38-20، 0-65، 13-46، 8-60، 34-0، 27-40 کے اسکور سے میچ جیتا۔

دوسری جانب ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے حسنین اختر نے جیت لی۔ حسنین نے فائنل میں ہم وطن اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دی۔

بیسٹ آف سیون فریمز پر مشتمل فائنل حسنین نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے جیتا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین انڈر 21اسنوکر چیمپئن شپ جیتی ہے۔ گزشتہ برس ایران میں ہونیوالی چیمپئن شپ میں احسن رمضان نے ایران کے میلاد پورالی کو شکست دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں