Thursday, January 2, 2025
ہومSportsایشین کرکٹ کونسل نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول...

ایشین کرکٹ کونسل نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا


ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔

ملائیشیا میں 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک ہونے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے پہلے انڈر 19 ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا

ایشین کرکٹ کونسل نے روایت برقرار رکھتے ہوئے انڈر 19 ویمن ایونٹ میں بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا ہے۔ 

دونوں ٹیمیں نیپال کے ساتھ گروپ اے کا حصہ ہیں، گروپ بی میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوگا، 16 دسمبر کو پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر فور میں پہنچیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں