Saturday, January 4, 2025
ہومSportsایک ہی میچ میں دو ریکارڈزمبابوے نے ٹی 20 میں اہم اعزاز...

ایک ہی میچ میں دو ریکارڈزمبابوے نے ٹی 20 میں اہم اعزاز نام کر لیا



(24 نیوز )دنیائے کرکٹ میں آئے روز ایک سے بڑھ کر ایک ریکارڈ بننے اورٹوٹنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن بعض اوقات ایسے ریکارڈ بھی بن جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ ریکارڈ نہیں ٹوٹ پائے گا  ، ایسا ہی ریکارڈ  زمبابوے نے بنایا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی نژاد  آل راؤنڈر سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے کرکٹ  ٹیم نے گیمبیا کیخلاف اہم ریکارڈ قائم اپنے نام کر لیے ہیں،پہلا ریکارڈ ریکارڈ یہ ہے کہ زمبابوے نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور بناڈالا،زمبابوے نے آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ  کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں ریکارڈ 344 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور دوسر ریکارڈ یہ کہ سب سے بڑے مارجن سے حریف ٹیم کو شکست بھی دے ڈالی ۔

ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314  رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا،نیروبی میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے، جواب میں گیمبیا کی ٹیم صرف 54 رنز پر ہی آل آؤٹ ہو گئی ، اس طرح دوسرا ریکارڈ زمبابوے نے سب سے بڑے مارجن سے فتح کا یعنی 290 رنز سے فتح کا اپنے نام کر لیا ہے ، اس سے پہلے بڑے مارجن سے فتح کا اعزاز نیپال کے پاس تھا جو کہ 273 رنز سے جیت کا تھا جو اس نے گزشتہ برس منگولیاکیخلاف بنایا ۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی 20سنچری سکور کی،سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں