(24 نیوز) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوارتصور کی جارہی ہیں۔
سابق ڈپٹی کمشنر سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔
شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا جوعربی خطاطی والا لباس ملبوس تھی۔
یاد رہے کہ پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔
تانیہ ملک نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دورکا آغاز کیا تھا۔