Monday, December 23, 2024
ہومSportsاے ٹی ایف انڈر 14: حسن عثمانی نے سنگل اور ڈبلز ٹائٹل...

اے ٹی ایف انڈر 14: حسن عثمانی نے سنگل اور ڈبلز ٹائٹل جیت لیا


پاکستان کے نوجوان ٹینس پلیئر حسن عثمانی نے اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر کا سنگل اور ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیے۔

جدہ میں ہونے والے اے ٹی ایف انڈر 14 جونیئر ٹائٹل اور ڈبلز فائنل میں حسن عثمانی نے میدان مار لیا۔

اے ٹی ایف سنگلز میں پاکستانی ٹینس پلیئر نے فائنل میں ترکمانستان کے سلیمان کو شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے اس کے ساتھ سعودی عرب میں انڈر 14 ڈبلز کا ٹائٹل بھی جیت لیا، اس مقابلے میں حسن عثمانی کے پارٹنر ترکمانستان کے سلیمان ہودی باردیو تھے۔

سلیمان اور حسن نے ڈبلز فائنل میں سعودی عرب کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرایا، حسن اور سلیمان کی کامیابی کا اسکور 7۔5، 4۔6 اور 10۔8 رہا۔

ٹینس کے مایہ ناز پلیئر رافیل نڈال نے حسن عثمانی کو وننگ ٹرافی دی، اس سے قبل حسن عثمانی نے گزشتہ ماہ ترکمانستان میں ہونے والا اشک آباد اوپن بھی اپنے نام کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں