لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ اے کی کیٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے پی سی بی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی بھی مختصر ہوگی جو سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے گی تاہم کھلاڑیوں کے معاضے کم نہیں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے، بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر بطور بیٹر کھیلیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس کے علاوہ محمد رضوان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔