Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsبابراعظم نےویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم نےویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا



(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور جارحانہ بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا۔ 

بابر اعظم نے یہ کارنامہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 41 رنز کی اننگ کھیل کر انجام دیا، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی بیٹر نے یہ کارنامہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 41 رنز کی اننگ کھیل کر انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20؛فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کو تماشائیوں کے سخت جملوں کا سامنا

فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان روہت شرما (4231 رنز) کے پاس ہے، 41 رنز کی اننگ کے بعد بابر اعظم کے 4192 مجموعی رنز کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ ویرات کوہلی 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 مزید برآں بابر اعظم کو فہرست میں پہلی پوزیشن کے لیے کے لیے 40 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے میں ہارکا بدلہ، آسٹریلیا کا پاکستان کو ٹی ٹونٹی میں کلین سویپ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں