Thursday, January 2, 2025
ہومSportsبابراعظم کا ہوم گراؤنڈ پر انوکھا ریکارڈ

بابراعظم کا ہوم گراؤنڈ پر انوکھا ریکارڈ


بنگلا دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم محض دو گیندوں کا سامنا کر سکے اور وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 53 ٹیسٹ کی 95 اننگز میں 8 مرتبہ صفر پر پویلین لوٹ چکے ہیں جن میں سے 7 ڈَک ملک سے باہر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں ہوئے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں