Monday, January 6, 2025
ہومSportsبابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے...

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا



(24نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 پلس پارٹنرشپ کرنیوالا پیئر بن گئے، انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 59 رنز کی شراکت کے ساتھ بابر اور رضوان کی جوڑی نے یہ ریکارڈ بنایا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان مجموعی طور پر 24 ففٹی پلس شراکت ہوئی ہیں جس میں سے 10 سنچری شراکت میں تبدیل ہوئیں،بابر اعظم اور رضوان نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کی جوڑی کو پیچھے چھوڑا، گیل اور کوہلی نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے 23 ففٹی پلس شراکتیں بنائیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے، دونوں کے درمیان پاکستان کیلئے 66 اور کراچی کنگز کیلئے دو شراکتیں بنیں،بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنرشپ میں 3227 رنز بنے ہیں ،یاد رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز اور کوہلی کے درمیان آئی پی ایل میں 3175 پارٹنرشپ رنز بھی بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عماد وسیم کو انگلینڈ کیخلاف آخری میچ نہ کھیلانے کی وجہ سامنے آگئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں