Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبابر اعظم قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہوگئے

بابر اعظم قومی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہوگئے


فائل فوٹو

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا  ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔

ایکس پر بابر اعظم کے پیغام کا اسکرین شاٹ
ایکس پر بابر اعظم کے پیغام کا اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا، میں اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے آج پاکستان پہنچے گی، سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں