Saturday, December 28, 2024
ہومSportsبابر اعظم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

بابر اعظم نے اہم سنگ میل عبور کر لیا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم نے 4 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، سابق کپتان نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔

بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کر لیے۔

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم  4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، یہ ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

بابر اعظم ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں