Sunday, January 5, 2025
ہومSportsبابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا



ڈبلن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ 

بابر اعظم نے 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ سنگ میلک آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا۔ انکے ان 39 ففٹی پلس اسکورز میں 36 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی 38 مرتبہ 50 یا اس سے زائد کا سکور بناچکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں