اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے معروف پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ سے ملاقات کی ہے۔بابر اعظم اور شینن ینگ کی ملاقات لاہور کے مقامی کرکٹ کلب میں ہوئی جس میں بابر اعظم نے پاور ہٹنگ پر خصوصی گفتگو کی۔
شینن ینگ نجی دورے پر ان دنوں لاہور آئے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نئے اوپنر جیک فریزر میگرک اپنی پاور ہٹنگ کا سارا کریڈٹ شینن ینگ کو دیتے ہیں۔
علاوہ ازیں شینن ینگ میکسویل اور لبوشین کی بھی پاور ہٹنگ کی کوچنگ کرتے ہیں۔ بابر اعظم کو ان کے سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔