Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsبابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے...

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے


(افضل بلال) بابر اعظم نے کوہلی سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا، بابراعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا، بابر نے آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سیچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 39 ویں نصف سینچری مکمل کی۔

بابراعظم کی 39ویں سینچری کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ 38 ٹی ٹوئنٹی نصف سینچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین پیدائشی کپتان ہے، مایہ ناز کھلاڑی کا نیا دعویٰ

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سینچریوں کی فہرست میں کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم پہلے بھارتی سپر سٹار بلے باز ویرات کوہلی 38 نصف سینچریوں کے ساتھ دوسرے اور بھارتی کپتان روہت شرما 34 نصف سیچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

علاوہ ازیں آئرلینڈ کے خلاف کھیل گئے آج کے میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 3 ہزار سے زائد پارٹنرشپ رنز مکمل کیے اور 10 سیچری پلس پارٹنرشپ بھی بنائیں ہیں، اس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف باقابلِ شکست 152 کی پارٹنر شپ بھی شامل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں