Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsبابر اعظم کی بطور کپتان ریکارڈ 45ویں فتح محسن نقوی نے خصوصی...

بابر اعظم کی بطور کپتان ریکارڈ 45ویں فتح محسن نقوی نے خصوصی شرٹ کا تحفہ دے دیا



( جاوید اقبال)چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم کی بطور کپتان ریکارڈ 45ویں فتح پراور شاہین شاہ آفریدی کو 300انٹرنشنل ویکٹیں لینے پر  خصوصی شرٹ تحفے میں دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم  آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر  سب سے زیادہ 45  ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹرنشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی  میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے پر سٹار باولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شرٹ دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کرنے پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں