Sunday, December 29, 2024
ہومSportsبابر اعظم کے ساتھ ٹرانسلیٹر ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی بات سمجھا...

بابر اعظم کے ساتھ ٹرانسلیٹر ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی بات سمجھا سکیں: انضمام الحق



(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ ٹرانسلیٹر ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی بات اچھے طریقے سے سمجھا سکیں۔

24 نیوز کی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرانسمیشن ’ورلڈ کپ ہنگامہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے کافی زیادہ کپتان ہیں جو انگلش نہیں بولتے انہیں کافی زیادہ مشکل ہوتی ہے، اس وجہ سے بابر جو تفصیل بتانا چاہتے ہیں وہ اچھے طریقے سے بتا نہیں پاتے، جو کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں وہ کہہ نہیں پاتے، تو اگر وہ کوئی ٹرانسلیٹر ساتھ رکھ لیں تو وہ زیادہ بہتر ہوگا، ایسے بابراعظم پھر زیادہ اچھے طریقے سے وضاحت کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز اعظم خان اور عثمان خان کی چھٹی ؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کافی دفعہ ہوا ہے جب بابراعظم سے پوچھا جاتا ہے آپ نے یہ کہا تو وہ کہتے ہیں میں یہ نہیں کہنا چاہتا تھا میں کچھ اور کہنا چاہتا تھا، آئی سی سی کا کوئی فارمیٹ ہو گا جو کہتے ہوں گے کہ آپ نے انگلش میں بولنا ہے، لیکن اس وجہ سے وہ کافی چیزیں کہنا چاہتے ہوتے ہیں، لیکن کہہ نہیں پاتے،وہ وضاحت ہی نہیں کر سکے ، تو میرے خیال میں اگر وہ اردو میں بولے گے تو بہتر طور پر وضاحت کر سکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں