Thursday, December 26, 2024
ہومSportsبابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل...

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا



جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ پر جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا۔

 جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ سے متعلق پوسٹ کے جواب میں انہیں اس فیصلے پر مبارکباد دی۔اے بی ڈویلیئرز نے بابراعظم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کپتان کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد ٹیم کیلئے مزید رنز بنائیں گے۔واضح رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ روز قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ان کا استعفیٰ بھی قبول کرلیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں