Sunday, January 5, 2025
ہومSportsبابر اور رضوان بیٹنگ انداز بدلیں یا ڈراپ ہونے کیلئے تیار رہیں،...

بابر اور رضوان بیٹنگ انداز بدلیں یا ڈراپ ہونے کیلئے تیار رہیں، راشد لطیف


فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کا انداز بدل لیں یا ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے لیے تیار رہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھارت کے اسٹار پلیئرز ویرات کوہلی اور روہت شرما سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹنگ کے انداز کو بہت بدلا ہے، روہت نے خود کو 190 ڈگری بدل لیا ہے، تبدیلی ممکن ہے اس کی مثال یہ دونوں بیٹرز ہیں۔

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 130-140 کے درمیان تھا تاہم اس سے یہ 160 تک پہنچ گیا، جب یہ دونوں خود کے بیٹنگ اسٹائل کو بدل سکتے ہیں تو کوئی بھی بدل سکتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بیٹنگ کے انداز کو تبدیل کرنے کے لیے 5 میچ دوں گا اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم کی سب سے بڑی غلطی دوبارہ کپتانی قبول کرنا تھی، اگر وہ کپتانی جاری رکھتے ہیں تو یہ ان کی اس سے بھی بڑی غلطی ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں