قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے بابر اعظم کی پرفامنس اور اُن کے اسٹیٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر کا کبھی احتساب نہیں کیا گیا، بابر اعظم جعلی کنگ ہیں، اِن کے اسٹیٹس مجھ سے بھی گھٹیا ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں جیوز نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ہارنا منع ہے‘ میں گزشتہ روز احمد شہزاد اور بابر اعظم کے اسٹیٹس کا موازنہ کیا گیا۔
شو کے میزبان تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم تو احمد شہزاد کو ایک عام کھلاڑی سمجھ رہے تھے مگر اپنے دور میں وہ بہترین پرفارمر رہ چکے ہیں۔
اسکرین پر شیئر کیے گئے اسٹیٹس میں قومی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے بہتر اپنی پرفارمنس دیکھ کر احمد شہزاد جذباتی ہو گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے آٹھ سال کے پہلے کے اسٹیٹس بابر اعظم کی آج کی پرفارمنس سے بھی بہتر ہیں، میں مانتا ہوں کہ میں اپنی پرفارمنس میں مزید بہتری لا سکتا تھا مگر بابر اعظم کے اسٹیٹس میرے اسٹیٹس سے بھی گھٹیا ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیے:
احمد شہزا نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے اسٹیٹس مجھ سے بھی نیچے ہیں مگر وہ کنگ ہیں۔