ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج نیو یارک میں پاک بھارت میچ شیڈول ہے وہیں بارش کے بھی امکانات نے بھی مداحوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہو گا جبکہ میچ کا آغاز ساڑھے 10 دس بجے ہو گا۔
یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے کے کسی بھی میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں آج تقریباً سارا دن بارش کے زیادہ اور کم امکانات موجود ہیں۔
نیو یارک میں صبح 8 سے 9 بجے تک بارش کا 11 فیصد امکان ہے تاہم اس کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بجے نیو یارک میں بارش کا 15 فیصد امکان ہے جبکہ 11 بجے 47 فیصد اور 12 بجے 51 فیصد بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے کے بعد سے بارش کے امکانات میں کمی ہونا شروع ہو گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دن ا بجے نیو یارک میں بارش کا 44 فیصد، 2 بجے 25 فیصد اور 3 بجے 20 فیصد امکان ہے۔