کیپ ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے۔ جنوبی افریقہ کے اوپپنگ بلے باز ایڈم مارکرم 47 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ ٹمبا باووما ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی دو جب کہ ریان رکلٹن آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں صرف 211 رنز بنائے اور اس کی ساری ٹیم میچ کے پہلے ہی دن پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی طرف سے کامران غلام 54 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ باقی بلے باز اپنی چھاپ چھوڑنے میں جنوبی افریقن باؤلنگ کے سامنے بری طرح ناکام نظر آئے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے ڈین پیٹرسن نے پانچ جب کہ کورٹن بوش نے چار شاہینوں کا شکار کیا۔