Sunday, December 29, 2024
ہومSportsباکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا عثمان وزیر نے 1 منٹ 5 سیکنڈ...

باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا عثمان وزیر نے 1 منٹ 5 سیکنڈ میں جیت لیا


پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے 1 منٹ 5 سیکنڈ میں ہی جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی براداشت نہ کر سکے اور رنگ میں گر گئے جس کے بعد ٹیکنیکل بیناد پر انہیں فاتح قرار دے دیا گیا۔

پہلے راؤنڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھارتی باکسر سہ نہ سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان کی سانس بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جس پر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔

 عٹمان وزیر کی یہ مسلسل 14 ویں کامیابی ہے، فائٹ ’جیو سوپر‘ سے براہ راست دکھائی گئی۔

بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزیرائے عظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں