Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsبمرہ نے ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری کی مکمل، سب سے کم...

بمرہ نے ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری کی مکمل، سب سے کم گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ہندوستانی گیندباز


جسپریت بمرہ نے 44ویں ٹیسٹ میں اپنے 200 وکٹ پورا کرنے کے ساتھ ہی میلبورن ٹیسٹ میں ایک ہی اوور میں ہیڈ اور مارش کو پویلین کا راستہ دکھا کر آسٹریلیائی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔

user

ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمرہ نے میلبورن میں کھلیے جا رہے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ اپنا 44 واں ٹیسٹ کھیل رہے بمرہ نے اپنے 200 وکٹ پورے کرلیے ہیں۔ انہوں نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے یہ کامیابی حاصل کی۔ آج ٹریوس ہیڈ کا یوم پیدائش بھی تھا لیکن بمرہ نے کھیل کے میدان میں ان کا دن خراب کر دیا۔

2018 میں ٹسیٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے جسپریت بمرہ نے اپنے میلبورن میں صرف 200 وکٹ ہی پورے نہیں کیے بلکہ انہوں آسٹریلیائی ٹیم کو زبردست بحران میں ڈالتے ہوئے تقریباً میچ کی بازی ہی پلٹ دی۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ اور مشیل مارش کو باہر کا راستہ دکھا دیا، جس سے آسٹریلیائی ٹیم کی حالت اتنی خراب ہوگئی کہ ایک وقت اس نے صرف 91 رن پر ہی 6 وکٹ گنوا دیئے۔ لیکن اس کے بعد لابوشین اور پیٹ کمنس نے پاری کو سنبھالتے ہوئے چائے کے وقت تک بغیر آوئٹ ہوئے ٹیم کا اسکور 150 کے قریب اور ہندوستان پر سبقت 250 کے قریب پہنچا دی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں جسپریت بمرہ کی کامیابی کی سب سے بڑی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے صرف 8484 گیند میں 200 وکٹ پورے کیے ہیں۔ اس طرح وہ سب سے کم گیندوں میں 200 ٹیسٹ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیندباز بن گئے ہیں۔ ویسے عالمی کرکٹ میں سب سے کم گیندوں میں 200 وکٹ لینے کا ریکارڈ پاکستان کے عظیم تیز گیندباز وقار یونس کے نام ہے۔ وقار نے صرف 7725 گیند میں ہی ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹ لے لیے تھے۔ عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں بمرہ سب سے کم گیندوں میں 200 وکٹ لینے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ڈیل اسٹین اور کگیسو رباڈا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں